لسی کے بیشمار فوائد تو آپ جانتے ہی ہونگے لیکن ان فوائد کو جان کر لسی ضرور پینا شروع کر دینگے

    لسّی کے ایسے فوائد کےکوئی بھی پیے بغیر رہ نہیں پائے گا ۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) لسّی ایک زود ہضم غذا میں شمار کی جاتی ہے ۔ گرمیوں میں چونکہ انسانی جسم کے نمکیات پسینے کے ذریعے جسم سے نکل جاتے ہیں ایسے میں جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے ۔

     

    اس لئے گرمیوں میں زیادہ پانی پینے کی تاکید کی جاتی ہے جیسا کہ سکنجبین، جوس، لسی، شربت وغیرہ۔
    لسّی کا استعمال بھی معدے کی گرمی کو دور کر تا ہے کیونکہ لسّی دہی سے تیار کی جاتی ہے اور دہی ایک زود ہضم اور ہلکی غذا ہے۔دہی یا لسّی کا استعمال صحت مند بیکٹریا کی افزائش کرتا ہے اور خراب بیکٹریا کی افزائش کو کم کرتا ہے۔

     

     

    اس کے علاوہ لّسی میں موجود پروبائیوٹکس انسانی جسم کے خراب کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔

     

    لیکٹک ایسڈ اور وٹامن ڈی کی حامل لسّی جسمانی نظام کو چلانے میں مدد دیتی ہے۔ اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

     

     

    مدافعتی نظام مضبوط ہو گا تو انسانی جسم کو بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں مدد حاصل ہو گی۔ اس کے علاوہ یہ جسم کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لئے بھی لسیّ اہم ہے۔

     

     

    error code: 521 error code: 521