صلاۃ الحاجت اور صلاہ التوبہ پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟
لاہور (اعتماد ٹی وی ) نماز دین کا ستون ہے ۔ یہ اللہ سے بات کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ جیسا کہ ارشاد ہے کہ “اگر تم اللہ سے بات کرنا چاہتے ہو تو نماز پڑھو اور چاہتے ہو کہ اللہ تم سے بات کرے تو قرآن پاک پڑھو۔” اسی طرح نماز کی ادائیگی کے بھی احکامات ہیں جن کو مان کر ہی نماز کو ادا کیا جاتا ہے۔
اسی طر ح فرض نماز وں کے بعد نوافل اور دیگر نمازوں کا اہتمام بھی ضروری ہے ۔ اس میں پہلے نمبر پر آتی ہے نماز الحاجت ۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اپنی کوئی ضروری خواہش ، کام جو کہ نہ ہو رہا ہو اس کو پورا کرنے کے لئے نماز الحاجت ادا کرنا۔ اور دوسری ہے نماز توبہ، انسان اپنی غلطیوں پر شرمسار ہو کر اللہ سے معافی مانگے۔
ان نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ جاننے کے لئے لوگ عالم دین سے سوال کرتے ہیں ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ نماز خواہ کوئی بھی اس کی ادائیگی کا طریقہ کار نہیں بدل جاتا ۔