حضرت موسیٰ ؑ اور بے اولاد عورت کا قصہ ؟
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) حضرت موسیٰؑ سے بہت سے واقعات منسوب ہیں جن کو سن کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے ۔ ان واقعات کے متعلق کوئی اہم معلومات تو مہیا نہیں ہوتی لیکن تاریخ میں ان کو ایک کہانی کی صورت میں بیان کیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے کہ مانگنا ہے تو اللہ سے مانگو ۔
ایک مرتبہ ایک بے اولا د خاتون حضرت موسیٰؑ سے ملی اور کہا کہ آپ اللہ سے ہم کلام ہوتے ہیں تو آپ اللہ سے پوچھ کے بتائیں کہ مجھے اولاد کی خوشی کب ملے گی ؟
جس پر حضرت موسیٰؑ نے کہا کہ ٹھیک ہے میں پوچھ کر بتاؤں گا ۔ حضرت موسیٰؑ نے اللہ کی بارگاہ میں سوال رکھا تو اللہ نے فرمایا کہ اس عورت کے ہاں کبھی اولاد نہیں ہو گی اور وہ تاحیات بے اولاد رہے گی ۔
جب اُس عورت نے اللہ کا یہ جواب سنا تو وہ بہت روئی اور گھر چلی گئی ۔ چند روز بعد اس عورت کے گھر کے باہر ایک فقیر صدا لگاتا ہے کہ جو کوئی مجھے ایک روٹی کھلائے گا میں اسے نیک اولاد کی دعا دوں گا ۔