پاکستان کی فلموں نے ہالی ووڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) عیدا لاضحیٰ کے موقع پر اس سال پاکستان میں تین فلمیں سینما ہال کی زینت بنی جن میں “میں لندن نہیں جاؤں گی ” ،”قائداعظم زندہ باد “اور “لفنگے” فلم شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کی ہیرو سیریز میں سے “تھور” بھی ریلیز کی گئی۔
باکس آفس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق تھور فلم نے پاکستان میں 6.3 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ جبکہ ” میں لندن نہیں جاؤں گی” نے 7.3 کروڑ کا کاروبار صرف پاکستان میں کیا اور دنیا بھر میں 17.5 کروڑ کا کاروبار کیا۔
اس سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم “قائداعظم زندہ باد” ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ” میں لندن نہیں جاؤں گی” سے زیادہ کاروبار کر ے گی۔ لیکن قائداعظم زندہ باد نے عید کے تین دنوں میں 5.05 کروڑ کا کاروبار کیا ۔ اور لفنگے فلم نے 1.04 کروڑ کا کاروبار کیا ۔
پاکستان میں موجود بارشوں کے اس جاری سلسلے کی وجہ سے فلمو ں نے اندازے کے مطابق کاروبا ر نہیں کیا کیونکہ کراچی کی بارشوں کے بعد موجودہ صورتحال میں لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔