دریائے سندھ کے حوالے سے سائنسدانوں نے خوشخبری سنا دی ۔
دریائے سندھ کے حوالے سے سائنسدانوں نے خوشخبری سنا دی ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) سائنسدانوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے نعمت ہے اس کا صحیح استعمال کر کے بجلی سستی بنائی جا سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ پانی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری لا سکتا ہے۔ اس تحقیقاتی کمیٹی میں وکٹوریہ یونیورسٹی آسٹریلیا، کیپیٹل یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور تاشقند و ازبکستان کے سائنسدان شامل ہیں۔
اس رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ دریائے سندھ کا 50 فیصد پانی ہائیڈرو پاور کیلئے استعمال کیا جائے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائیڈروپاور جنریشن بڑھا کر اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11.83 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے ۔ اس پروجیکٹ کی مدد سے بجلی بھی سستی ہو جائے گی۔
پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رائج انڈس بیس ماڈل کو جدید کرنے کی ضرورت ہے تاحال دریائے سندھ کا پانی صرف زراعت کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ماڈل میں جدیدیت لا کر پاکستان میں بآسانی پائیدار ترقی کا پلان 2040 کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے دریائے سندھ کے کنارے پر زیتوں کی کاشت بھی بڑھائی جائے تو فائدہ ہو گا۔