پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) دنیا بھر میں موجود طاقتور ممالک اپنی طاقت کا استعمال غریب اور کمزور ملکوں پر کرتے ہیں۔ دنیا بڑھتے ہوئے ج-رائم کی وجہ سے کمزور ممالک اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں ۔ ان میں سے پاکستان بھی ایک ملک ہے جس پر کسی نہ کسی طرح کا خ طرہ منڈلاتا رہتا ہے۔
پاکستان نے اپنی حالت میں بہتری کر کے ایک اور میدان مار لیا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد اب امریکہ نے پاکستان کو انسانی خرید و فروخت جیسے گندے کاروبار کی واچ لسٹ سے بھی نکال دیا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ٹریفکنگ ان پرسن کی سالانہ رپورٹ 2022 کو جاری کیا ہے جس میں پاکستان کو درجے دوئم کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے یہ فیصلہ نظر ثانی کرنے کے بعد کیا ہے۔