پہلے پہل سنتے تھے کہ جب بھی کوئی حادثہ ہوتا تھا تو لوگ مل کر مد د کے لئے جمع ہوتے تھے اور مدد کرتے زخمیوں کو ہسپتال لے جاتے لیکن دور بدلنے کے ساتھ لوگوں میں یہ رضاکارانہ جذبات بھی ختم ہو تے گئے ا ب جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے تو لوگ مدد کرنے کے بجائے موبائل پر ویڈیوز بنانا شروع کر دیتے ہیں۔
لیکن آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے ویڈو بنانے سے زیادہ اہم کسی کی زندگی محفوظ کرنا ہے ۔ جیسے کہ سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ٹول بوتھ سے ایک تیز رفتار ٹرک آکر ٹکراتا ہے وہاں موجود خاتون فوراً سے ٹول بوتھ میں موجود لڑکی کو نکال لاتی ہے ۔
ویڈیو دیکھنے والے خاتون کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں کہ ہمارے معاشرے کو ایسی ہی قابل ہمت عورتوں کی ضرورت ہے جو کہ ایسے حادثات کے وقت حاضر دماغی سے کام لیں اور کسی کی زندگی محفوظ کر سکیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے واقعات سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے پیج کو لائیک کریں