اہلیہ کی محبت میں شہری کا انوکھا کام ۔
اہلیہ کی محبت میں شہری کا انوکھا کام ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں ایسے واقعات کثرت سے ہو رہے ہیں کہ لوگ دیکھ کر ہنسی نہیں روک پاتے۔ شاید بھارتی شہری توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ باہر حال ایک بار پھر ایسا ہی مضحکہ خیز واقعہ نظر آیا ہے۔
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شہری کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی جس کی وجہ سے شہری موبائل ٹاور پر چڑھ گیا۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نشے میں دھت ہو کر جالنا ضلع میں موجود 100 فٹ کے موبائل ٹاور پر چڑھ بیٹھا ۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ شہری کا نام گنپت بکل ہے اس کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی اور واپس نہیں آئی اس لئے اس نے یہ حربہ اختیار کیا۔
پولیس اہلکاروں اور باقی علاقہ مکینوں کی جانب سے یقین دہانی کے بعد کہ وہ اس کے گھریلو تنازعے کو حل کروانے کی کوشش کریں گے تب ہی وہ شخص نیچے اترا ۔
ذرائع کے مطابق گنپت بکل نشے میں تھا اس لئے چار گھنٹے کے بعد نیچے آیا اور اس کو پولیس کی حراست میں رکھ کر پھر چھوڑ دیا گیا ۔