ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے کشمیر کے تنازع پر تمام تر تاریخی حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا ہے ۔ پاکستان کے ان کے بیان کی مذمت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ ان بیان غیر ضروری اور مکمل طور پر نا قابل قبول بیان ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جو الزامات پاکستان پر عائد کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔
بھارت نے مسئلہ کشمیر کی آڑ میں پاکستان کو جو دھمکیاں دیں ہیں ان کے درپردہ یہ سیاسی شخصیات کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ ہم بھارت کو دوستانہ مشورہ دیتے ہیں کہ پہلے اپنے کردار کا مکمل جائزہ لے لیں۔ ترجمان نے مزید کہا کشمیریوں کے ساتھ جو ناانصافی ہو رہی ہے جتنی تعداد ان کی شہید ہو چکی ہے۔ بھارت کو ان کا حساب دینا پڑے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو تاریخ کی یاددہانی کی اشد ضرورت ہے کیوں انھوں نے کشمیریوں کی دل میں آزادی کی خواہش کو اپنے اخلاق سے نہیں ختم کیا۔ ان کا رویہ کشمیر کے لئے نامناسب ہے اسی لئے وہاں کے لوگ آزادی کی جستجو میں لگے ہیں۔ کشمیر کو عالمی سطح پر مسئلہ بتایا گیا ہے اور اقوام متحدہ بھی اس ایجنڈ ے پر برقرار ہے۔