ڈرون نے نوجوان کی جان بچا لی، ویڈیو وائرل

    ڈرون کے ذریعے 14 سالہ ڈوبتے لڑکے کو بچانے کی ویڈیو وائرل۔

     

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اسپین سمیت تما م یورپی ممالک میں گر می کا راج ہے لوگ ساحل سمند ر کا رُخ کر رہے ہیں اسی طرح ایک 14 سالہ نو عمر لڑکا سمند ر میں نہانے کی غرض سے گیا کہ اچانک ہی ایک بڑی موج کی زد میں آکر سمند ر میں ڈوبنے لگا ۔

     

    یہ واقعہ اسپین کے شہر ویلنسیا میں پیش آیا ہے جہاں پر اس بچے کو جدید سہولیات سے آراستہ ڈرونز کی مدد سے بچا لیا گیا ہے ۔ ڈرون آپریٹر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ نو عمر لڑکا سمند ر میں آگے تک چلا گیا تھا ۔ جس کی وجہ سے لہروں میں پھنس کر ڈوبنے لگا ۔

     

     

    سمند ر کے اوپر سے گزرنےو الے ڈرونز کی مدد سے اس کو دیکھا اور لائف گارڈز نے اس لڑکے کی جان بچانے کے لئے ڈرون میں لائف جیکٹ ڈال کر اس کو اُڑایا۔

     

    ڈرون لڑکے کی طرف پہنچا اور لائف جیکٹ اس پر پھینک دی جس کو پہن کر وہ لڑکا ڈوبنے سے بچ گیا اور سمندر پر تیرنے لگا اتنی دیر میں رضا کار اس تک پہنچ گئے اور اس کو بچا کر ساحل سمندر پر لے آئے جہاں پر اس کو ابتدائی طبی امدا د د ی جا رہی ہیں۔