کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 سے مشہور ہونے والے گانے پسوڑی کے مداحوں میں اضافہ ہو گیا ۔ پاکستان کے پہلے قوت سماعت سے محروم سوشل میڈیا انفلوئینسر حسن احمد نے ‘پسوڑی’ گانے کیا قوت سماعت سے محروم
کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 سے مشہور ہونے والے گانے پسوڑی کے مداحوں میں اضافہ ہو گیا ۔ پاکستان کے پہلے قوت سماعت سے محروم سوشل میڈیا انفلوئینسر حسن احمد نے ‘پسوڑی’ گانے کیا قوت سماعت سے محروم
افراد کے لئے اشاروں کے زبان میں ترجمہ کیا ہے انھوں نے فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اپنا گانا پسوڑی اشاروں کی زبان میں ترجمہ کر رہے ہیں ۔
اس ویڈیو کو جاری کرتے ہوئے انھوں نے پیغام بھی تحریر کیا ہے کہ میں نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا ایک زبردست ہٹ گانا ‘ پسوڑی ‘ اشاروں کی زبان میں پیش کیا ہے تاکہ قوت سماعت سے محروم افراد بھی اس گانے سے لطف اندوز ہوں اور اس کو اپنی زبان میں سمجھ سکیں ۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن احمد کی اس کوشش کو سراہا گیا ہے اور افراد کی جانب سے فرمائش کی گئی تو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے تمام گانوں کا ترجمہ قوت سماعت سے محروم افراد کی زبان میں کریں ۔ مزید خبروں کے لیے پیج کو لائیک کریں ۔