عدالت کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے دئیے گئے فیصلے کے بعد اتحادی حکومت ہِل کر رہ گئی ہے ۔ وزیراعظم کے ساتھ ساتھ تمام وفاقی وزراء بھی عدالت سے نالاں ہیں اور عدالت کے اس فیصلے کو انصاف کے خلاف سمجھتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بھی اس بات کا اعلان کیا ہے پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو گورنر راج لگانے کے تمام تر طریقوں کو پڑھ لینا چاہیے۔ پھر اس پر عمل پیرا ہوں۔ غریدہ فاروقی جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ تھیں انھوں نے رانا ثناء اللہ کے بیان کے بعد ٹوئٹ کیا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔
غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں اتنا دَم خَم ہوتا تو کل رات سے اب تک سڑکوں پر بے شمار کارکنان نکل چکیں ہوتیں۔ مخلوط حکومت کی درجن بھر پارٹیاں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہیں۔ پریس کانفرسز اور ٹوئٹس کے ذریعے صرف ” شیر آیا ، شیر آیا” کہہ کر مت ڈرائیں۔