کسی بھی قسم کی حاجت روائی کے لئے جمعے کی رات کو یہ عمل کریں۔
کسی بھی قسم کی حاجت روائی کے لئے جمعے کی رات کو یہ عمل کریں۔
اکثر اوقات انسان کے دل میں ایسی لاتعداد خواہشات پید اہوتی ہیں کہ ان کے مکمل ہونے کا یقین کرنے کے لئے انسان مختلف اقدامات کرتا ہے ۔ اس کے لئے جعلی پیروں کے پاس جاتا ہے ۔ جبکہ اللہ نے واضح کہا ہے کہ ” مجھ سے مانگو میں عطا کروں گا” پھر انسان دنیاوی سہارے تلاش کرتا ہے ۔
اگر کسی کے دل میں کوئی جائز حاجت ہے جس کو مکمل کرنے کے لئے وہ بے تاب ہو ۔ تو اس کو چاہیے کہ جمعے کی رات کو بعد از نماز عشاء چار رکعات نوافل ادا کرے اس طرح کہ ہر رکعت میں سورۃ الفاتح کے بعد ایکس مرتبہ آیت کریمہ کا ورد کرے۔
لَااِلٰہَ اِلّاَ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنّیِْ کُنْتُ مِنَ الظَّا لِمِیْنَ
نماز سے فارغ ہونے کے بعد ایک سو گیارہ مرتبہ آیت کریمہ کو نہایت توجہ اور یکسوئی کے ساتھ پڑھے اور پھر 21 مرتبہ دورد پاک پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے عاجزی و انکساری کے ساتھ دعا مانگے بفضلہٖ تعالیٰ بہت جلد اس کی حاجت پوری ہو جائے گی۔