ہوائی سفر کےدوران اکثر اوقات کھانے کے متعلق ایسی چیزیں دی جاتی ہیں جن کو دیکھکر طبعیت متلا جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقع جرمنی جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین کے دل بھی خراب ہو رہے ہیں۔
معاملہ کچھ یوں ہوا کے ترکی میں مقیم ایک مقامی ائیر لائن کی فلائٹ جرمنی جا رہی تھی اس میں فلائٹ ایٹنڈینٹ نے جب اپنے کھانے کی پلیٹ میں سبزی کے دوران سانپ کا کٹا ہوا سر دیکھا تو وہ حیران رہ گئی ۔ کیبن کریو نے بھی اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ دوپہر کا کھانا کھارہے تھے تو ان کو آلو اور سبزیوں کے درمیان ایک چھوٹے سانپ کا کٹا ہوا فرائی کیا سر نظر آیا ۔
جبکہ پرواز میں کھانا فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غلط بیان ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ صورتحال کا نوٹس لیا جا چکا ہے ۔ اور واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہے علاوہ ازیں فوڈ کمپنی سے معاہدہ بھی منقطع کر لیا گیا ہے ۔ تاہم واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کر دی گئی ہے جس پر صارفین بھی تنقید کر رہے ہیں۔