شیخ رشید نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ جاری کیا کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ بھی جلد قوم سن لے گی۔ شیخ رشید نے بتایا کہ قرنطیہ میں موجود افراد نے بھی الیکشن کی حمایت کر دی ہے۔ بس اب صرف مولانا فضل الرحمان نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈالر کا ریٹ 250 روپے ہو گیا ہے بجلی اور ایل پی جی میں بھی 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کروا کر ملک کا نقصان کر دے گا۔ اس کے ساتھ شیخ رشید نے بتایا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ بھی راکھ بن گئی ہے ۔ اب نہ تو یہ لوگ عوام میں جانے کے قابل رہے ہیں۔
نہ ہی ان کی اتنی ہمت رہی ہے کہ یہ ملک سے فرا ر ہوسکیں۔ اب فیصلہ خلق خدا کرے گی جمہوریت کا مذاق بنانے والوں کے لئے اسمبلی بھی تماشا بن گئی ہے پاکستان میں بحران پیدا کر کے یہ لوگ سری لنکا بنانا چاہتے ہیں ۔ لبنان ،عراق کا بھی یہی حال ہوا ہے۔ ان ہی دنوں میں یور پ میں بھی 4 حکومتیں ختم ہو گئیں ہیں۔