قدرت نے امردو میں غذائیت رکھی ہے اورامردو کھانے والے لوگ بہت کم بیمار ہوتے ہیں۔شیخ بوعلی سینا نے امردو کے متعلق لکھا ہےکہ دل کے امراض کے لئے امردو بہت مفید ہے۔ اس کے لئے ایک کچا /پکا امردو لیں اس کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس پر سیب کا سرکہ ایک چمچ ڈال لیں اسی طرح زیرہ ، کلونجی ، سونف ،
بہی دانہ اور سفید صندل پانچوں چیزیں ہم وزن لے کر باریک پاؤڈر بنا کر رکھ لیں ، اس پاؤڈر کی تین سے چار چٹکی امرودوں پر ڈال کر دوپہر کے کھانے میں کھا لیں۔اس کے مسلسل استعمال سے دل بند شریانیں کھل جائیں گی اور ڈیپریشن سے بھی نجات ملے گی۔
ڈیڑھ کپ پانی میں امردو کے تازہ تین پتے ایک بڑی الائچی کے بیج، ایک چمچ سونف اور 5 سے 6 عدد گلاب کی تازہ پتیاںشامل کر کے ان تمام اجزاء کو پکائیں ایک کپ پانی رہ جانے پر ان کو چھان کر دن میں کسی بھی وقت دومرتبہ پی لیں اس کے استعمال سے منہ سے آنے والی بدبو اور لٹکی ہو اسکن ٹائٹ ہو جائے گی۔نیز یہ قہوہ ہارمونز کے مسائل کے حل کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔