نئے ٹیکس لگانے پر تاجروں کا حکومت کے خلاف جانے کا فیصلہ ۔
نئے ٹیکس لگانے پر تاجروں کا حکومت کے خلاف جانے کا فیصلہ ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں پر جو نیا ٹیکس عائد کیا ہے اور اس کے سلسلے میں انھوں نے گزشتہ روز اعلان کیا ٹیکس دئیے بغیر جان نہیں چھوٹے گی دینا ہی پڑے گا ۔
آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کا کوئی بھی جبری مطالبہ قبول نہیں کریں گے ۔ اور بجلی کے بلوں میں جو اضافی ٹیکس مسلط کیا گیا ہے اس کو بالکل بھی ادا نہیں کیا جائے گا۔
وزیرخزانہ کا 150 یونٹ استعمال کرنے والے دکانداروں کو جو رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے اس پر انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے کوئی احسان نہیں کیا ان صارفین پر ٹیکس کا اطلاق کیا ہی نہیں جاسکتا ان کو ٹیکس معاف ہو تا ہے ۔
اور جو بھی ہو حکومت اپنا یہ جبری ٹیکس واپس لے اور واپڈا کی کمپنیاں بھی اس ٹیکس کو نکال کر بجلی کے بل صارفین کو بھیجیں ۔
مریم نواز نے بھی کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں لاگو اس ٹیکس کو نکال دیں اور تاجر برداری کو پریشان نہ کریں وہ بھی وزیر خزانہ سے شکوہ کر رہی ہیں کہ اس مسئلے کا حل نکالیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مسرت چیمہ نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے انجمن تاجران کی مطالبے کی حمایت کی ہے ان کا کہنا ہے بل کمرشل ہو یا گھریلو سب لوگ ہی حکومت کا بدعائیں دے رہے ہیں۔