عمران خان کا گھر بننے کے دوران ایک سبق آموز واقعہ۔
عمران خان کا گھر بننے کے دوران ایک سبق آموز واقعہ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے اپنے گھر بننے کے دوران کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایماندار اور مخلص ہوتے ہیں وہ کبھی بھی کسی کی مدد یا رحم بھری نظریں قبول نہیں کرتے ۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے گھر بننے کے دوران کا ایک واقعہ آج بھی مجھے یا دہے ۔ شدید گرمی کے دن تھے اور میرا گھر زیر تعمیر تھا ایک مزدور کو میں نے دیکھا کہ اس کی قمیض پسینے میں تر بہ تر تھی لیکن وہ پھر بھی اپنے کام میں مگن تھا۔
میں اس کے پاس گیا اور اس کو کہا کہ تھوڑا آرام کر لو ۔ دھوپ بہت تیز ہے اور یہ کچھ پیسے رکھ لو جا کر ٹھنڈا پی لو۔ جس پر مزدور نے کہا کہ نہیں میں جو محنت مزدوری کرتا ہوں ا س کی اُجرت مجھے مل جاتی ہے ۔ یہ میں نہیں لے سکتا کیونکہ اس پر میرا حق نہیں ہے۔
عمران خان کہتے ہیں کہ اس کی یہ خوداری نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ ایسی قوم جس کے مزدور ایسی سوچ رکھتے ہیں ان کو کسی کی غلامی کیسے قبول ہو گی۔