پنجاب بھر میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ،محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج 14 اگست سے پنجاب میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہو رہا تھا جس کی وجہ سے 16 اگست تک ملک میں بارشیں ہو نگی۔

اس کے ساتھ 18 اگست تک ڈی جی خان کے برساتی نالوں میں پانی کے بڑھنے کی وجہ سے طغیانی کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 اور 16 اگست کے دوران روالپنڈی ، نارووال، سیالکوٹ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ جس کی وجہ سے لاہور ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں موجود نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
اور روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے تاکہ صورتحال بے قابو نہ ہو۔
رواں سال میں ملک میں بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقے سیلاب کی زد میں آئے ہیں ۔ فصلیں ، مویشی بہہ جانے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے ۔