یہ ہوتا ہے انصاف ، اسے کہتے ہیں لیڈر، لاہور جلسے میں عمران خان کی ہمشیرہ جگہ نہ ملنے پر اسٹیڈیم کے باہر۔
یہ ہوتا ہے انصاف ، اسے کہتے ہیں لیڈر، لاہور جلسے میں عمران خان کی ہمشیرہ جگہ نہ ملنے پر اسٹیڈیم کے باہر۔
13 اگست 2022 کو عمران خان کے لاہور میں ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے میں اتنی زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہو گئے کہ اسٹیڈیم میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں تھی۔ کئی لوگ جگہ نہ ملنے کے باعث اسٹیڈیم کے باہر کھڑے تھے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر عوام کا ہجوم ہی ہجوم تھا۔
ایسے میں ایک اینکر نے دیکھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی اسٹیڈیم کے باہر انتظار کر رہی ہیں اور عام عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔
جب اینکر نے ان سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ پارکنگ چونکہ دور ہے اور ایک کلو میٹر تک ہم پیدل چل کر آ رہے ہیں۔ اور میں تقریر سننے کے آئی ہوں لیکن جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ سب لوگ انتظار میں ہیں۔
میں بھی انتظار کر رہی ہوں۔ لیکن اسٹیڈیم میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ بہت زیادہ ہجوم ہے اگر انتظامیہ کی جانب سے لبرٹی میں کوئی اسکرین نصب کر دی جاتی تو ہم وہیں تقریر سن لیتے۔
سیاسی جماعتوں کے جلسے میں رشتے داروں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے لیکن عمران خان نے اپنی بہن کے لئے بھی کوئی مخصوص جگہ نہیں رکھی ۔ انھوں نے عوام میں خاص اور عام کا فرق مٹا دیا ۔