پنجاب حکومت کا ایک اور کارنامہ ، گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا۔
پنجاب حکومت کا ایک اور کارنامہ ، گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا۔
پنجاب کی اتحادی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بہت سے بدلاؤ لائے ہیں۔ ماہانہ وظیفے مقرر کئے۔ میٹرک تک کی تعلیم مفت کرنے کے بعد اب اس کو بڑھا کر گریجویشن تک مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نئی نسل شہباز شریف کے دئیے گئے لیپ ٹاپ پر غلط مواد دیکھ رہی تھی اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ ایسی ویب سائٹ کو بند کر دیا جائے۔
اب پنجاب حکومت نے ایک اور کارنامہ کیا ہے ۔ گجرات کو ڈویژن کا درجہ دیا گیا ہے ۔ اس حساب سے گجرات دسویں ڈویژن بن گیا ہے ۔ گجرات ، منڈی بہاؤ الدین اور حافظ آباد کو ملا کر ایک ڈویژن بنا دیا گیا ہے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
چودھری مونس الٰہی نے اس پیغام کو ٹوئٹ کیا ہے اور بتایا ہے کہ پاکستان کی درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کا سب سے بڑا ہب اور زراعت کا اہم ترین مرکز اب ترقی کی راہوں پر تیزی سے آگے بڑھے گا ۔