روسی حکومت کا نیا فیصلہ سن کر سب محظوظ ۔
روسی صدر ولاد ی میر پیوٹن نے ملک میں تیزی سے کم ہوتی آبادی کا نوٹس لیا ہے اور آبادی کو بڑھانے کے لئے سوویت یونین دور کی انعامی اسکیم کو دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ہر اس عورت کا ایک ملین روبل انعام میں دئیے جائیں گے جو کہ 10 بچے پیدا کرے گی۔
روسی چینل نیوز 18 نے اس حوالے سے واشنگٹن کی رپوٹ کا حوالہ دیا ہے اور کہا کہ یہ اسکیم سوویت لیڈر جوزف سٹالن نے شروع کی تھی ۔
جس کو اب دوبارہ سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 10 بچے پیدا کرنے والی عورت کو نہ صرف انعامی رقم دی جائے گی بلکہ معاشرتی سطح پر ” مدر ہیرؤئن ” کا درجہ بھی دیا جائے گا ۔
لیکن کسی بھی خاتون کو یہ رقم اس وقت دی جائے گی جب دسواں بچہ ایک سال کا ہوجائے گا اور ا س کے ساتھ پہلے نو بچے بھی زندہ ہوں۔ ایک ملین روبل تقریبا ساڑھے سولہ ہزار ڈالر بنتے ہیں جو کہ 10 بچے پیدا کرنے والی خاتون کو ملیں گے۔