دو سالہ بچی نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے نہیں کر سکتے ۔
دو سالہ بچی نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے نہیں کر سکتے ۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ خبر عام ہوئی کہ ترکیہ کے شہر بنگول میں ایک حیرت انگیز واقع رونما ہوا
جہاں بنگول کے ایک گاؤں میں 10 اگست 2022 کو ایک دو سالہ بچی جو کہ گھر کے باغیچے میں کھیل رہی تھی اس نے اچانک سے چیخنا شروع کر دیا ۔
بچی کے شور کی آواز سن کر پڑوسی بچی کو دیکھنے پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ اس کے ہونٹ پر سانپ کاٹنے کا نشان تھا ۔
اور مزید حیرت کی بات یہ تھی کہ بچی 50 سینٹی میٹر لمبے سانپ کو اپنے دانتوں سے پکڑا ہوا تھا۔ 2 سالہ بچی نے اس سانپ سے بدلہ لیتے ہوئے اس اپنے دانتوں سے کاٹ کر اسی وقت ختم کر ڈالا۔
بچی کو اس حالت میں فوراً ہسپتال لے جایا گیا تا کہ اس کا طبی معائنہ کروایا جا سکے ۔
ہسپتال میں بچی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا اور ایک دن کے علاج کے بعد اس بچی کو ڈسچارج کر دیا گیا کہ بچی کی حالت بالکل ٹھیک ہے ۔