شہباز گل نے بھوک ہڑتال کر دی ۔
شہباز گل نے بھوک ہڑتال کر دی ۔
ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ عدالت نے منسوخ کر دیا اور کہا کہ شہباز گل کی صحت کے پیش نظر ان کو ہسپتال میں نگہداشت میں رکھا جائے گا ۔
جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ پولیس کی تحویل میں آرام سے بات چیت کر تے دکھائے گئے۔
جلد ہی ا س ویڈیو کا سچ سامنے آگیا اور ویڈیو فیک ثابت ہو گئی ویڈیو میں موجود شخص جنگ اخبار میں کام کرنے والا ملازم تھا ۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اس حرکت پر عوام کی جانب سے کافی تنقید کی گئی۔ اب پمز ہسپتال سے یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ شہباز گل نے کھانا پینا مکمل چھوڑ دیا ہے ۔ اور وہ مکمل بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری بھی اس حوالے سے میڈیا کو بتا رہے تھے کہ ایسی خبریں سننے میں آ رہی ہیں۔ لیکن چونکہ ملاقات کی اجازت نہیں اس لئے کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جا سکتا ۔
شہباز گل کا میڈیکل بورڈ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور میڈیا کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے ان کے بورڈ میں پھر سے تبدیلی کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے ہم نے سب کی معلومات کی ہیں اور تسلی کر لی ہے کہ پولیس کی تحویل میں شہباز گل پر کوئی بھی ت شدد نہیں کیا گیا جب شہباز گل کو عدالت لے جایا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے
اُترے تھے 11 اگست تک شہباز گل نے ایسا کچھ نہیں کہا لیکن جیسے ہی 17 اگست کو جب شہباز گل کا دوبارہ ریمانڈ لیا گیا تب ان کی حالت خراب ہوئی اس میں تشدد کا کوئی عمل دخل نہیں۔