حکومت نے پھر سے عوام پر پہاڑ توڑ دیا

    بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافہ ۔

     

     

     

     

    پاکستان کی عوام کے لئے ایک اور بری خبر ہے کہ ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمت کو 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ  کرنے کی کوشش کی ہے۔

     

     

     

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر نے درخواست جمع کر وادی ہے۔

     

     

     

     

    اس درخواست میں  بجلی ایک ماہ میں 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔سی پی پی اے کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ  جولائی میں بجلی کی پیدا واری لاگت 10 روپے 98 پیسے کو فی یونٹ رہی ،

     

     

     

     

    جب کہ جولائی میں پیشگی فیول کی لاگت 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ وصول کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست 31 اگست کو ہوگی۔

     

     

     

     

    12 اگست 2022 کو بھی نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں 9 روپے 90 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔ بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دیا گیا ے کہ بجلی ایک ماہ کے لئے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے

     

     

     

     

    اس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

     

     

     

     

    نیپرا کی جانب سے  جاری شدہ اعلامیے میں بجلی کی قیمت میں اضافہ جون فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا ۔

     

     

     

    نیپرا کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ اتھارٹی نے 9.91 روپے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا تھا جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی کو  عوامی سماعت کی تھی اور اس فیصلے کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا ۔

     

     

    جبکہ صارفین پر 133 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔