فاشسٹ ایمپورٹڈ حکومت پستی کی گہرائیوں میں گر گئی ہے ۔
فاشسٹ ایمپورٹڈ حکومت پستی کی گہرائیوں میں گر گئی ہے ۔
عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے موجود ہ حکومت کے بارے میں کہا ہے کہ پہلے اس حکومت نےپیمرا کے ذریعے میرے راولپنڈی جلسے کی تقریر کو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
اور پھر پستی کی اتھا ہ گہرائیوں میں گر تے ہوئے ثابت کر دیا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں۔ اس لئے انھوں نے یوٹیوب کو بھی بند کر دیا۔
ٹوئٹر پر یوٹیوب ڈاؤن کا ٹرینڈ ٹاپ پر ہے صارفین حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ عمران خان کی تقاریر سے ان کے ہوا ٹائٹ ہو گئی ہے یہ اتنا ڈر گئے ہیں کہ اب عمران خان کے جلسوں کی تقاریر کو ہی نشر نہیں کررہے ۔
سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں لگا رہے ہیں ۔ ایسا کرکے یہ حکومت اپنے آپ پر خود ہی سوال کھڑا کر رہی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ صرف آزادی اظہار رائے کی ہی خلاف ورزی نہیں کی گئی بلکہ اس کے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے اور کئی لوگوں کا روز گار بھی اس سے متا ثر ہوگا ۔
اس لئے حکومت کو یہ سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان کی عوام میں جو حقیقی آزادی کی خواہش ہے اس کو دبایا نہیں جا سکتا۔