20 کلو میٹر والی حکومت نے ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ کر دیا ہے۔
20 کلو میٹر والی حکومت نے ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ کر دیا ہے۔
شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربرا اور سابق وفاقی وزیر شیخ ر شید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے پاکستان ڈیمو کریٹو موومنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بجلی کے بِل کے ذریعے حکومت غریبوں کی خالی جیب پر ڈاکا ڈال رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ جلد ہی ن اور ش بھی آمنے سامنے آنی والی ہیں۔
چور کے نعرے سے خوفزدہ ہو کر کوئی باہر نہیں نکلتا ۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک طرف تو سیلا ب ہے ۔
جبکہ دوسری طرف دیکھیں تو حکمرانوں کا عذا ب ہے
ملک کو بیرونی سرحدوں سے کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے۔ جو بھی ہے وہ اندر ہی سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا کا سفر تمام ہوا اب صرف الیکشن کا وقت آئے گا ۔