منگیتر کے فیل ہونے پر نوجوان نے انتہائی قدم اُٹھا لیا ۔
منگیتر کے فیل ہونے پر نوجوان نے انتہائی قدم اُٹھا لیا ۔
امتحان میں کامیابی حاصل کرنا ہر طالب علم کا خؤاب ہوتا ہے جس کے لئے وہ محنت کرتا ہے لیکن کچھ لوگ اس میں ناکام ہو کر دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں۔
ناکام ہونے کی صورت میں کچھ طالب علم محنت کرکے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ طالب علم ناکامی کی صورت میں کوئی انتہائی قدم اُٹھا لیتے ہیں۔
طالب علم کے علاوہ کسی اور کا ایسی حالت میں انتہائی قدم اُٹھا نا حیران کن ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں پیش آیا جب ایک لڑکی امتحان میں فیل ہو گئی تو اس کے منگیتر نے انتہائی قدم اُٹھا یا اور سکول کو ہی نذر آتش کر ڈالا۔
اس واقعہ کی اتوار کے روز الغریبہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو السنطہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کفر سالم النحال سکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ہے۔
اطلاع کے بعد جب تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تو متعلقہ مقام پر تحقیقات کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ جس نوجوان نے یہ آگ لگائی ہے وہ السبع علاقے کا ابو مشہور کا رہائشی ہے ۔
تفتیش میں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ ملزم نے کفر سالم النحال اسکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ اسکول میں فیل ہو گئی
، جس کی وجہ سے اس کے منگیتر نے آگ لگا کر بدلہ لیا۔