ریلوے ملازمین کی تنخواہ روک دی گئی وفاقی حکومت کی ایک اور ناکامی ۔
ریلوے ملازمین کی تنخواہ روک دی گئی وفاقی حکومت کی ایک اور ناکامی ۔
وفاقی حکومت نے اپنی ناکامی ثابت کردی ۔ ریلوے کا خسارہ 45 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے چھوٹ ملازمین کو تنخواہ سے محروم کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ جس کی وجہ سے گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی۔
نجی ٹی وی نے بتایا کہ ریلوے پاکستان سخت ترین مالی مسائل کا شکار ہے لیکن اس کا سارا ملبہ چھوٹے طبقے کے ملازمین پر ڈالا جا رہا ہے ۔ گریڈ 1 سے گریڈ 9 تک کے ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ریلوے انجن شیڈ ، واشنگ لائن، سگنلز شاپ، کے کلاس فور، ورکشاپس ، سٹیل شاہ ، کیرج شاپ، ڈویژن کے علاوہ دیگر شعبوں کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم رکھے گئے ہیں۔
ملازمین ریلوے اکاؤنٹس کے دفاتر میں چکر لگا کے تھک گئے ہیں لیکن تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے آمدنی نہ ہونے کے برابر ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔ ٹرین آپریشن بھی کئی کئی ماہ سے بند ہیں۔