سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فنکا ر بھی میدان میں آ گئے ۔
سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فنکا ر بھی میدان میں آ گئے ۔
پاکستان کے معروف گلوکار و سوشل ورکر اور تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق ہمیشہ سے فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے ہیں۔ ابرار الحق نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنے کنسرٹ کی ساری آمدن دینے کا اعلان کیا ہے ۔
ابرارالحق اس ماہ لندن کنسرٹ کے لئے گئے تھے وہاں سے واپس آنے کے بعد انھوں نے اپنی تنظیم سہارا فاؤنڈیشن کے ممبران کو ساتھ لیا اور سیلا ب زدگان کی مدد کے لئے روانہ ہوگئے۔
ابرارالحق نے متاثرہ افراد کو بچانے کی تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ پر جاری کی ہیں اور انھوں نے پاکستان کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ بھی آگے بڑھیں اور اپنے بہن بھائیوں کی مدد کریں۔
اس کے ساتھ دوسری جانب حدیقہ کیانی بھی بلوچستان سیلاب زدگان کے لئے امداد جمع کرتی نظر آ رہی ہیں۔
انھوں نے بھی اپنے مداحؤں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے لوگ بے یار و مددگار ہیں اور بہت مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارا فرض ہے جو بھی ہم سے بن پڑے ہم ان کے لئے کر گزریں۔