لاہور میں سگی ماں سے ملنے آئے بچوں کے ساتھ سوتیلے باپ کا ناروا سلوک۔
لاہور میں سگی ماں سے ملنے آئے بچوں کے ساتھ سوتیلے باپ کا ناروا سلوک۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) میاں بیوی میں شادی شدہ زندگی میں ناکامی کا سارا اثر ان کی اولاد پر پڑتا ہے جیسے کہ والدین تو اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہو جاتے ہیں لیکن سویتلے رشتوں کو برداشت کرنے کے لئے بچوں کو ہمت دکھانی پڑتی ہے ۔
جو کہ کافی مشکل کا م ہے ایک کورا ذہن جو کہ کسی بھی چیز میں قصوار نہیں ہوتا اس کو ایک رشتے کی ناکامی کی سزا بھگتنی پڑتی ہے ۔
ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا۔ جہاں پر 8 سالہ حسنین اور 6 سال دعا اپنی حقیقی والدہ سے ملنے کے لئے ان کے گھر گئے تو ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا ۔
سوتیلے والد کے بچوں کے ساتھ سلوک پر جب بچوں نے چیخ و پکار کی تو اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سوتیلے باپ کو تحویل میں لیا اور مزید کارروائی شروع کی ۔
بچے اپنے حقیقی والد کے پاس اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے اور یہاں صرف والدہ سے ملنے کی غرض سے آئے تھے جس پر سوتیلے باپ نے ایسا سلوک کیا ۔ ایس پی صد ر کا کہنا ہے کمسن بچوں کے ساتھ ایسے سلوک کرنے والوں پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔