عفت عمر پھر سے عمران خا ن پر چڑھ دوڑی۔
عفت عمر پھر سے عمران خا ن پر چڑھ دوڑی۔
پاکستان کی اداکارہ عفت عمر مسلم لیگ ن کی ہمنوا ہیں اور اس چکر میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر اچھے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں ۔
ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال کے باوجود انھوں نے عمران خان کو جلسوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔
عفت عمر کا کہنا ہے چاروں صوبوں میں موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں سیلاب کے باعث ملک میں سنگین صورتحال ہے انسانیت سسک رہی ہے
اور لاکھوں لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہے جب کہ لاکھوں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔
اور ایسے حالات میں بھی چئیر مین تحریک انصاف سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انھوں نے عمران خان کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی اور کہا
کہ مورخین لکھیں گے جب قو م بارشوں سے مر رہی تھی اور ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا۔
عفت عمر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا صرف اور صرف سیاستدانوں کا کام نہیں ہے بلکہ ملک کے اداکار بھی اس ملک کا حصہ ہیں۔
تو دوسرے پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے آپ کا جائزہ لیں اور آپ نے سیلاب زدگان کے لئے کیا خا ص کیا ہے سوائے تحریک انصاف پر تنقید کرنے کے۔