محبت میں عاشق نے ایسا کام کر ڈالا کہ سب حیران رہ گئے۔
محبت میں عاشق نے ایسا کام کر ڈالا کہ سب حیران رہ گئے۔
اعتماد ٹی وی! میکسیکو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہا ں پر ایک عاشق نے اپنی محبوبہ کی ماں کی جان بچانے کے لئے اپنا گردہ دے دیا۔ لیکن بچارے کو محبت راس نہ آئی اور محبوبہ نے اس کو بدلے میں ایسا ڈنک مارا کہ لڑکا تو کیا ہر عاشق دھیان رکھے گا ۔
بھارت میں اس حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی کہ میکسیکو میں رہنے والے اوزئیل مارٹینیز جو کہ پیشے کہ لحاظ سے ایک استاد ہیں۔
ان کی معشوقہ نے انہیں محبت کا ایسا سبق پڑھایا کہ اب یہ ایسا ناکام سبق کبھی بھی نہیں پڑھیں گے۔ نجی ٹی وی پر اور ٹک ٹاک پر اوزئیل نے یہ کہانی سب سے شئیر کی کہ انھوں نے اپنی محبوبہ کے ساتھ محبت میں اپنی کڈنی ڈونیٹ کی اور ایک مہینے بعد ہی گرل فرینڈ نے اس سے بریک اپ کر لیا اور اس پر کسی اور سے شادی کر لی۔
گرل فرینڈ کی کسی اور سے شادی کے بعد یہ شخص غمزدہ ہو گیا اس نے اپنی اداس ویڈیو ز ٹک ٹاک کر شئیر کی اس کی ویڈیوز کو 14 ملین سے زائد ویوز ہو گئے ہیں ۔ لوگ اس کی اس حالت پر ترس کھا رہے ہیں۔
ایک شخص نے کہا آپ کو دکھی ہونے کی ضرورت نہیں دکھی اس خاتو ن کو ہونا چاہیے کہ اس نے ایک بےحد بہترین شخص کو کھو دیا ہے ۔ اپنی زندگی کو آگے بڑھائیں اور یقیناً کوئی بہتر ہمسفر آپ کے انتظار میں ہے۔