آرمی چیف کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل۔
آرمی چیف کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل۔
پاکستان میں موجود سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے آرمی چیف بھی میدان میں آگئے ۔ فوج تو ہر مرتبہ ہی ریسکیو آپریشن کر تی ہے ۔
آرمی چیف نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے وفاقی حکومت سے ، صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے سیلاب سے افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔
ا ب وقت ہے جو نقصان ہوا ہے اس کی بھر پائی کر نے کا ۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جس طرح کے حالات پیش آئے ہیں ان کو سدھارنے کے لئےا یک یا دو دن یا مہینے نہیں لگیں گے ۔
بلکہ یہ سالوں لگ جائیں گے ۔ اس لئے میری عوا م سے اپیل ہے کہ آگے بڑھیں اور اس مشکل وقت میں اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کریں۔
ایسے افراد جو کہ استطاعت رکھتے ہیں سیلاب زدگان کی مدد میں آگے بڑھ کام کریں۔
اس کے علاوہ ملک کی حکومت اور صوبائی حکومت بھی اس وقت آپس کی رنجشیں بھلا کر آگے بڑھے ایک ہو کر ملک کی صورتحال کا سامنا کر کے لوگوں کو ان حالات سے نکالیں۔