سلیم صافی نے عمران خان کی امداد جمع کرنے پر تنقید کر دی ۔
سلیم صافی نے عمران خان کی امداد جمع کرنے پر تنقید کر دی ۔
صحافت ایک ایسا شعبہ جس میں انسان خواہ کچھ اچھا کر لے تو بھی تنقید کا نشانہ بنتا ہے ایسا ہی سلیم صافی کا نظریہ ہے ۔
وہ بھی تنقید کیے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ سلیم صافی موجود ہ حکومت کے حق میں ہیں اس لئے ان کو کسی اور کا اچھا کام بھی نظر نہیں آتا۔
سلیم صافی نے اپنے نئے ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے سیلاب زدگان کے لئے امداد جمع کرنے سراہتے ہوئے ساتھ ہی تنقید کا بھی نشانہ بنا یا ہے ۔
سلیم صافی کا کہنا ہے عمران خان نے اچھا کیا کہ پیسے جمع کر لئے لیکن بہتر ہے کہ وہ یہ رقم الخدمت فاؤنڈیشن کو دے دیں۔
تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگایا جائے ۔ لوگ نظر رکھیں کہ کہیں یہ بھی پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈنگ کیس کی طرح یہ رقم بھی چوری ہو کے
مائیکا خاندان یا فرحت شہزادی کے اکاؤنٹس میں منتقل نہ ہو جائیں۔اس لئے آپ بہتر ہے کہ پہلے ہی سد باب کر لیں۔