مریم نواز ایک بار پھر مذاق بن گئیں۔
مریم نواز ایک بار پھر مذاق بن گئیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ایک بار پھر سے شرمندگی کا باعث بن گئیں ہیں۔
مریم نواز سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جس جگہ گئیں وہاں وہ جس خاتون کے گلے ملیں اُس خاتون نے ان کی امداد کا بھانڈا پھوڑ ڈالا ۔ خاتون نے کہا کہ آئی اور کمر پر ہاتھ پھیر کر چلی گئی۔
میزبان کے سوال کرنے پر کہ کیا آپ کی امداد نہیں کی خاتون نے کہا ہمیں کوئی امداد نہیں مل رہی؟ نہ حکومت کی جانب سے نہ ہی کسی احساس کارڈ سے ۔
ہم یہاں پر بے یارو مددگار ہیں ہمارے گھروں کی دیواریں ٹوٹ گئی ہیں ہمارے سامان ، مال مویشی سب بہہ گئے ہیں کمرے تک ختم ہو گئے ہیں ۔ ایک روپے کی بھی امداد نہیں کی گئی۔
نیوز اینکر نے کہا کہ اماں آپ خوش نصیب ہیں کہ مریم نواز نے آپ کو گلے لگایا کیا سب کو گلے لگایا تھا ۔ خاتون نے کہا کسی اور کو گلے نہیں لگایا ۔ میں کہاں سے خوش نصیب ؟
ہم اس خدا کی مخلوق ہیں جو سب کو رزق دیتا ہے ہم نے اپنی امیدیں اس سے ہی باندھی ہیں۔ یہ لوگ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے ، یہ آتے تصویریں کھینچواتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔