اب سے چار سال کے بچے بھی ملازمت کریں گے۔
اب سے چار سال کے بچے بھی ملازمت کریں گے۔
ویسے تو انسان کو بالغ ہونے کے بعد جاب کرنے کی اجازت ہوتی ہے جس کے بعد وہ اپنے خرچے خود اُٹھاتا ہے ۔
لیکن اب سے جاب کے لئے عمر کی کوئی حد مقر ر نہیں ہوگی اب سے 4 سال کے بچوں کو بھی ملازمت کرنا ہو گی ۔ جاپان نے 4 سال تک بچوں کے لئے باقاعدہ ملازمت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
4 سال کے بچوں کو اس کی تنخواہ بھی دی جائے گی۔ جاپان کے ایک کیٹا کیو شونرسنگ ہوم نے 4 سال کے بچوں کے لئے ملازمت کا اشتہار دیا جس کے تحت وہ بچے اپلائی کر کے ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس نوکری کے لئے جاب سے قبل بچوں کے والدین کو بھی نرسنگ ہوم آنا ہو گا ۔ اور ایک معاہدہ نرسنگ ہوم کے ساتھ طے کرنا ہو گا ۔ اس معاہدے میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ بچوں سے والدین کسی قسم کی زبردستی نہیں کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق بچوں کو نوکری پر آنے جانے کے لئے کوئی اوقات مقرر نہیں ہو نگے۔ نہ ہی بچوں کو کسی طرح سے روکا ٹوکا جائے گا ۔
اس دوران اگر بچوں کو نیند آ تی ہے یا بھوک لگتی ہے تو ایسی کسی بھی وجہ سے وہ چھٹی کرنے میں آزاد ہیں۔اس تمام کام کے بدلے میں بچوں کو تنخواہ کے طور پر ڈائیپر اور دود ھ دیا جائے گا۔
4 سالہ بچوں کو جس ملازمت کے لئے چنا گیا ہے اس میں ان کا کام صرف اتنا ہے کہ وہ نرسنگ ہوم میں موجود 100 سے زیادہ بزرگ افراد کو خوش رکھنا ہے ۔
ان تمام بزرگوں کی عمریں 80سال یا اس سے زائد ہیں۔ بچوں کے ساتھ یہ لوگ اپنی زندگی کے یہ ایام آرام اور خوشی سے گزاریں گے۔