حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کے جھٹکے دینے والی روایت برقرار۔
حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی کے جھٹکے دینے والی روایت برقرار۔
گزشتہ ماہ بجلی کے بلوں پر بے جا ٹیکس کی وجہ سے شہریوں نے احتجاج کیا اور عدالت نے شہریوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو منقطع کیا جائے اور بل میں صرف بجلی کے چارجز لاگو کئے جائیں۔
اس کے باوجو د نیپرا نے ایک ماہ کے لئے بجلی کو پھر سے مہنگا کر دیا ہے جو کہ ایک ماہ کے لئے کیا ہے 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی ہے ۔
نیپرانے جو بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے وہ جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے ۔ سی پی پی اے نے 4 روپے 70 پیسے کا اضافہ مانگا تھا لیکن نیپرا نے 4 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا ہے ۔
ایف سی اے کی اصل لاگت 10 روپے 98 پیسے جولائی میں آئی تھی ۔ جولائی میں ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 69 پیسے بنتا ہے ۔ میرٹ آرڈ ر کی خلاف ورزی سے 7 ارب 52 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قلت کی وجہ سے 6 ارب 93 کروڑ کا نقصان ہوا ۔ سسٹم میں خرابیوں کی وجہ سے 46 کروڑ سے بھی زائد رقم کا نقصان ہوا۔
اس فیصلے کے بعد بجلی صارفین پر 59 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جائے گا اس قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکشن سماعت کے بعد کیا جائے گا ۔