حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے ان پر اور بوجھ ڈال دیا۔
حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے ان پر اور بوجھ ڈال دیا۔
اعتماد ٹی وی! موجودہ حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں یہ مہنگائی کم کرنے تھے لیکن مہنگائی کے ایسے ریکارڈ لگا دئے کہ جو ماضی میں نہیں ملتے۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز حکومت کی طرف سے پھر سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافہ ہوا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا ہے، کیروسین آئل میں 10 روپے 92 پیسے اضافہ ہوا ہے، لائٹ ڈیزل آئل میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ حکومت نے سیلاب زدگان سے متاثرہ لوگوں کی زندگی اور اجیرن کر دی ہے۔ جبکہ ایک طرف لوگوں سے امداد مانگ رہے ہیں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرے اور دوسری طرف عوام ہر بوجھ انتا ڈال رہے ہیں۔
تو ایسے حالات میں کون مدد کرے گا لوگ اپنے گھر کا سرکٹ چلائے یا پھر امداد کرے ؟