ٹماٹر کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ،عوا م کا حکام سے مطالبہ۔
ٹماٹر کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ،عوا م کا حکام سے مطالبہ۔
پاکستان میں سیلاب کے باعث فصلیں ختم ہو گئیں جس کی وجہ سبزیوں میں قلت پیدا ہو گئی اور قیمتیں آسمانوں تک پہنچ گئیں ۔
گزشتہ روز وزارت تجارت نے افغانستان اور ایران سے ٹماٹر ، پیاز درآمد کرنے پر غور کیا ۔ آج افغانستان سے ٹماٹر درآمد کئے گئے
جس کے بعد ٹماٹر کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سرکاری سطح پر قیمت 160 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 200 روپے کلو تک چلی گئی ہے پیاز کی سرکاری قیمت 260 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 350 روپے ۔ تھائی لینڈ کا ادرک سرکاری سطح پر 360 روپے جبکہ
اوپن مارکیٹ میں 400 روپے کا ، لہسن چائنہ کا سرکاری سطح پر 270 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 350 روپے ، بند گوبھی کی سرکاری قیمت 178 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 250 روپے کلو تک بڑھ گئی ہے ۔
پھول گوبھی بھی 200 روپے سرکاری سطح پر شملہ مرچ کی قیمت 360 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 400 روپے ، کریلا کی سرکاری قیمت 155 جبکہ اوپن مارکیٹ مین 200 روپے،
اروی سرکاری طور پر 105 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 150 ، گھیا توری 115 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 150 روپے میں ، سبز مرچ کی سرکاری قیمت 155 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 200 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے مہنگائی پر قابو پائیں اور جو قیمتیں سرکاری نرخ نامے میں موجود ہیں ان پر عمل درآمد بھی کروایا جائے تا کہ شہریوں کی کچھ تو مشکلیں آسان ہوں۔