مشہور اداکارہ فضا علی نے اپنے والد کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ۔
مشہور اداکارہ فضا علی نے اپنے والد کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ۔
پاکستا ن شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ فضاعلی نے اپنے والد کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے والد ہمیں چھوڑ گئے ہیں مجھے نہیں پتہ کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ بچپن میں جب سب سہیلیاں اپنے والد کے متعلق بات کرتی تھیں تو مجھے حسد ہوتا تھا ان سے اور جلن ہوتی تھی۔
میں بچپن سے یہی سمجھتی آئی تھی کہ والد اچھے کردار کے ہوتے ہیں بیٹیوں کے نخرے اُٹھاتے ہیں لیکن میرے والد اس کے برعکس تھے ۔
جب میری ماں حاملہ تھیں اور میں پیدا بھی نہیں ہوئی تھی تو انھوں نے میری ماں کو بہت مارا اتنا کہ ان کے دانت ٹوٹ کر حلق میں پھنس گئے۔
میرے والد کمائی نہیں کرنا چاہتے تھے وہ اولاد اور ذمہ داریوں سے بھاگتے تھے میری والدہ چونکہ امیر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں
اس لئے آئے روز ان کو پیسے لینے بھیج دیتے تھے۔ اس لئے مجھے اپنے والد سے کوئی لگاؤ نہیں۔ نہ ہی کوئی جذبہ باقی ہے ۔
جو شخص اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ جائے اور انسانیت کے درجے سے ہی گر جائے تو اس کے لئے کوئی بیٹی کیا جذبات رکھ سکتی ہے؟