پاکستا ن میں آئے روز مہنگی بجلی ہونے کے بعد آخر کار وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔
پاکستا ن میں آئے روز مہنگی بجلی ہونے کے بعد آخر کار وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔
پاکستان کو مہنگائی ختم کرنے کا لالچ دے کر اقتدار حاصل کرنے والی حکومت آئے روز بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرتی نظر آ رہی ہے۔
اب آخر کار وزیر اعظم پاکستا ن کو لوگوں کی حالت پر ترس آ گیا ہے اور انھوں نے ملک میں شمسی توانائی کے استعمال سے بجلی پیدا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دینے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے سستی بجلی پیدا کرنا ہو گی۔
شمسی توانائی کے اس منصوبے کے تحت 10 ہزار میگا پاورکی بجلی حاصل ہو گی جس کو پہلے مرحلے پر سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز پر استعمال کیا جائے گا ۔
سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت وزیر اعظم کی جانب سے کر دی گئی ہے آئندہ ایک سال میں عوام کو بجلی میں خاطر خواہ ریلیف دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
اس منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سولر بجلی کی سہولت دی جائے گی۔