یہ دعا اپنی دعاؤں میں شامل کر لیں ۔ انشاء اللہ بگڑے کام بھی بن جائیں گے ۔
یہ دعا اپنی دعاؤں میں شامل کر لیں ۔ انشاء اللہ بگڑے کام بھی بن جائیں گے ۔
انسان دنیا میں اپنی ہر خواہش کی تکمیل کے لئے اللہ تعالیٰ کا محتاج ہے اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سے اختیارات دے بھی بے بس رکھا ہے ۔
انسان کی خواہش خواہ کیسی بھی ہو وہ اللہ تعالیٰ کے “کُن ” کی محتاج ہے ۔ ادھر اللہ تعالیٰ نے “کُن” فرمایا اور اُدھر فیکون کے مطابق تمام کام حل ہو گئے۔
“عن طاؤوس : سمعت علي بن الحسين وهو ساجد في الحجر يقول : عبيدك بفنائك، مسكينك بفنائك، سائلك بفنائك، فقيرك بفنائك . قال : فوالله ما دعوت بها في كرب قط إلا كشف عني”
طاؤس یمانی نے روایت کی ہے کہ میں نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کو سنا اس حال میں کہ وہ حجر اسود کے پاس سجدہ کر رہے تھے
:”تیرا چھوٹا سابندہ تیرے حضور حاضر ہے،تیرا مسکین تیری خدمت میں حاضر ہے،تیرا فقیر تیری آستانے پر حاضر ہے،تیرا گدا تیرے گھر میں حاضر ہے”۔
طاؤس کا کہنا ہے کہ :”اللہ کی قسم میں نے جب بھی کسی مصیبت میں ان کلمات کے ذریعے دعا کی تو وہ حل کردی گئی”۔{سیر اعلام النبلاء ج:٤ ص: ٣٩٣}