فرائی انڈے کو بنانے کے لئے آئل کا استعمال ضروری نہیں۔
فرائی انڈے کو بنانے کے لئے آئل کا استعمال ضروری نہیں۔
انڈا ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر ناشتہ مکمل نہیں ہوتا ۔ لوگ اسکو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔ کوئی اس کو بریڈ کے ساتھ بوائل کر کے کھاتے ہیں
کوئی پراٹھے کے ساتھ اور کوئی اس کو آملیٹ کی شکل میں استعمال کرتا ہے ۔ لیکن زیادہ تر اس کو فرائی کیا جاتا ہے اور اس کو فرائی کرنے کے لئے آئل استعمال ہوتا ہے ۔
فرائی انڈے کے لئے آئل زیادہ استعمال ہوتا ہے اس لئے ڈاکٹر انڈے کو بوائل کرکے استعمال کرنے کا کہتے ہیں۔
لیکن کچھ افراد کی پسند ایسی ہوتی ہے کہ وہ کمپرومائز نہیں کرتے ۔ ایسے لوگوں کی سہولت کے پیش نظر ہی انڈے کو بوائل کرنے کا ایسا نیا طریقہ بتایا گیا ہے ۔
اس طریقے سے انڈے کو فرائی اور ہاف فرائی کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس طریقے سے انڈا استعمال کرنے سے نہ تو انڈے کا ذائقہ بدلتا ہے
اور نہ ہی اس کی غذائیت میں کوئی فرق پڑتا ہے ۔ اس کے لئے ایک پتیلی میں گر م پانی لیں اور اس اوپر ایک گہر ا چمچ رکھیں۔
.
اس گہرے چمچ میں انڈہ پھوڑ کر ڈال دیں اور اس چمچ کو پکڑے رکھیں۔ دو منٹ تک چمچ کو پکڑے رکھیں۔ اس طرح انڈ ہ بغیر آئل کے فرائی ہو جائے گا ۔ جو کہ پانی کی بھاپ سے ہی پک جائے گا ۔