کولیسٹرول کو کم کرنے کے پانچ اہم طریقے
کولیسٹرول کو کم کرنے کے پانچ اہم طریقے
ڈاکٹر غالیہ ارشد جو کہ ایک نیوٹر یشنسٹ اینڈ سائیکولوجسٹ بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اکثر مریض آتے ہیں جو کہ شکایت کرتے ہیں
کہ کولیسٹرول کم نہیں ہو رہا ۔ دوائیوں کے استعمال کے بعد بھی کولیسٹرول کا لیول کم نہیں ہوتا ۔ ایسے لوگ اپنے ڈائیٹ پر دھیان نہیں دیتے ۔
اگر ہم اپنی ڈائیٹ پر دھیان دیں تو یقیناً ہمیں ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملے گا ۔ جیسے کہ سب سے پہلے ہمیں اپنے آٹے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے
ہمارے جسم کو فائبر کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ آٹے سے ملتا ہے اس لئے سفید آٹے کے استعمال سے گریز کریں اور بغیر چھناآٹا استعمال کریں۔
اس کے بعد دالوں کا استعمال اپنے ڈائیٹ میں کریں۔ جیسے ہے لال لوبیا، سفید لوبیا وغیرہ یہ پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
اپنی ڈائیٹ میں پھلوں کا استعمال بڑھائیں ۔ بازار کے کھانوں سے پرہیز کریں۔ اس کے بعد فیٹس کو بھی چنیں کہ آپ کو نسی فیٹ کی ضرورت ہے۔
گوشت چربی کے بغیراستعمال کریں ۔ اور آخر میں ان سب اشیا ء کوہضم کر نے کے لئے ایکسر سائز کریں۔ کارڈیو کریں تاکہ آپ کا کھایا پیا ہضم ہو۔