بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی نے ریکارڈ بنا لیا ۔
بابر اعظم کے بعد ایک اور کھلاڑی نے ریکارڈ بنا لیا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کے بعد اپنا ایک ریکارڈ بنا لیا ۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے
ہیں۔ محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا ، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہے۔
اس سے قبل شعیب ملک ، بابر اعظم ، محمد حفیظ ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی 5 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شعیب ملک 11698 رنز کے ساتھ سر فہرست ہیں بابر اعظم نے 7890 رنز بنا رکھے ہیں۔ محمد حفیظ نے 7811 اور کامران اکمل نے 6775رنز بنائے ہیں ۔
احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی کیر ئیر میں 6446 جبکہ عمر اکمل 5631 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی سربراہی میں اچھے ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی قابلیت بھی منوائی ہے۔