اسلام میں سود حرام ہے جو حکمران سو د پر قرضے لیتے ہیں وہ لعنت کے سمیٹ رہے ہیں۔ اوریا مقبول جان
اسلام میں سود حرام ہے جو حکمران سو د پر قرضے لیتے ہیں وہ لعنت کے سمیٹ رہے ہیں۔ اوریا مقبول جان
پاکستان کےسنئیر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ میں نے ماضی میں عمران خان کے برسر اقتدار آنے کے بعد
آئی ایم ایف سے سود پر قرضہ لینے کے متعلق بارہ کالم لکھے تھے ان کا مقصد عوام کو یہی آگاہی دینا تھا کہ سود اسلام میں حرام ہے ۔
اگر آپ اس جذبے سے پاکستان کے اقتدار میں آئے ہیں کہ اس کو ریاست مدینہ بنانا ہے تو سب سے پہلے آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی
اور مزید قرضے لینے سے گریز کرنا ہو گا ۔ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے عمران خان اس سے قبل آصف علی زرداری ، مسلم لیگ ن کے نواز شریف
اور اس سے پہلے بھی جس جس حکمران نے سود پر قرض لیے ۔اس نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ ج نگ کی ہے ۔
سود حرام ہے اور رہے گا ۔ اس کو لینے والے اور دینے والے تمام حکمرانوں نے اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے لعنت سمیٹی ہے۔