سام سنگ نے اپنا نیا موبائل خاموشی سے متعارف کروادیا۔
سام سنگ نے اپنا نیا موبائل خاموشی سے متعارف کروادیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے گلیکسی اے زیرو فور ایس موبائل کو کسی بھی اعلان کے بغیر مکمل خاموشی سے متعارف کروادیا ہے ۔
اس موبائل میں پروسیسر اور چیپ سمیت آپریٹنگ سسٹم کو بھی اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔
اس فون کی لمبائی 6.5 انچ کی سکرین پر مشتمل ہو گی اور اس میں 3 جی 4 جی دونوں ماڈیولز میں متعارف کروایا گیا ہے۔
اس کی میموری کے لئے بھی تین اقسام رکھی گئی ہیں۔ جو کہ 32،64،128 جی بی کی آپشنز ہیں۔
اے زیرو فور ایس کی بیک سائیڈ پر تین کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں سے ایک مین کیمرا ہے جو کہ 50 میگا پکسلز پر مشتمل ہو گا ۔
اس موبائل فون کی بیٹری کی پاور 5 ہزار ایم ایچ ہوگی جس کے ساتھ یو ایس بی چارجر بھی متعارف کروایا گیا ہے ۔
اس موبائل کو متعارف کرواتے ہوئے تا حال قیمت کا اعلا ن نہیں کیا گیا ۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت 35 ہزار تک ہوسکتی ہے ۔