پاکستان کی جیت کی خوشی میں بیگم نہال اور شوہر پریشان
پاکستان کی جیت کی خوشی میں بیگم نہال اور شوہر پریشان
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد وہاں آنے والے شائقین میں ایک جوڑا موجود تھا خاتون کا تعلق پاکستا ن سے او رمرد کا تعلق بھارت سے تھا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلے میچ میں بھارت جیتا تھا جس کے بعد شوہر نے پاکستان کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت کا جشن منایا۔
اب باری بیگم کی تھی جو کہ پاکستان کی جیت کی خوشی میں ناچ رہی تھی اور اس نے اپنے شوہر کو کہا کہ انسان کو بڑے بول نہیں بولنے چاہیے
کہ انسان کے آگے آ جائیں ۔ بیگم نے کہا کہ پچھلے میچ میں انھوں نے مجھے کہا تھا کہ آئندہ بھی بھارت ہی پاکستان کو ہرائے گا۔
بیگم کا کہنا ہے آج پاکستان نے جیت کر ثابت کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو چاہے کر سکتا ہے ۔ آج پاکستان کی ٹیم نے جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا ۔
شوہر کا کہنا ہے کہ بھارت آج ہار گیا ہے تو کوئی بات نہیں۔ آئندہ کے لئے موقع ہے انشاء اللہ بھارت اچھی طر ح کھیل کر جیت حاصل کرے گا ۔