بھارت نے سترہ سال بعد اتنا بڑا جہاز کر لیا کہ تاریخ رقم کر دی۔
بھارت نے سترہ سال بعد اتنا بڑا جہاز کر لیا کہ تاریخ رقم کر دی۔
ٹیکنالوجی میں بھارت نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ایسا جہاز تیار کر لیا جو کہ جدید ترین سہولیات سے لیس ہے اس کو سب سے بڑا طیارہ برادر جہاز کہا جارہا ہے
اس جہاز کا نام آئی این ایس وکرانت رکھا گیا ہے ۔ جہا ز پر 20 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی رقم کی لاگت آئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے مطابق طیارہ برادر جہاز کی تیار ی میں تقریباً 17 سال کا عرصہ لگا ہے۔
بھارت کا ایسے طیارےبنانے کا مقصد اپنے علاقائی حریف چین کی فوجی طاقت کے مقابلے میں اپنی طاقت کو مضبوط بنانا ہے۔
شروعات میں اس طیارے میں بھارت کے مقامی تیار شدہ جہاز و ں کے بجائے روسی ساختہ ہوائی جہاز رکھے جائیں گے۔ بھارتی بحریہ کے پاس اس وقت 40 روسی ساختہ مگ 29 طایرے ہیں جو وکرمادتیہ پر تعینات کئے گئے ہیں۔
آئی ایس وکرانت نامی اس طیارے کی لمبائی 262 میٹر اور اونچائی 60 میٹر ہے ۔ اس بھارتی جہاز ساز کمپنی کو چین شپ یارڈ لیمیڈڈ نے نتایا ہے ۔
یہ طیارہ 2 ستمبر 2022 کو بحرے بیٹرے میں شامل کیاگیا ہے ۔ اس تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نے بھی شرکت کی ۔ جہاز میں ایک ہزار 6 سو افراد سمیت 30 طیارے رکھنے کی گنجائیش ہے ۔
اس میں ایسی مشین نصب کی گئی ہے جو ایک گھنٹے میں 3 ہزار چپاتیاں تیار کر سکتی ہے۔ اس جہاز میں 16 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ 2400 کمپارٹمنٹس اور 250 ایندھن کے ٹینکرز سے لیس ہے۔